سٹی42: جماعت اسلامی کے ترجمان قیصرشریف نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کی تلاش میں ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی ہمیشہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار رہی۔
بلاول بھٹو کو ناگوار نہ گزرے تو بتائیں کہ ایوب خان کی کابینہ میں وزیرخارجہ کون تھا کون ایوب خان کو ڈیڈی کہتا تھا۔ جھوٹے،بے بنیاد الزامات سے کچھ نہیں ہوگا،کارکردگی سے جماعت اسلامی کا مقابلہ کریں۔
قیصر شریف نے کہا کہ جو کراچی میں ہوا، پیپلز پارٹی بے نقاب اور ناکام ہو چکی ہے۔ 8 فروری کو مسترد عناصر کی گھسی پٹی سیاست ختم ہونے جارہی ہے۔