ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

Bilawal bhutto zardari,City42
کیپشن: Bilawal bhutto zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہےکہ میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کو  عزت بخشنے پر منتظمین کا مشکور ہوں۔

 تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو  نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔ میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کو  عزت بخشنے پر منتظمین کا مشکور ہوں۔ 

  وزیر خارجہ نے کہا کہ اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ "بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت , ایمان کی طاقت اور اتحاد کی قوت " پر بین الاقوامی ظہرانے میں بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا-  

 واضح رہے کہ قومی دعائیہ ناشتہ 1953 سے واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ایک اعلٰی سطح کی تقریب ہے، اس سال اس تقریب میں بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی، تقریب میں بلاول بھٹو نے تباہ کن سیلاب کے متعلق بھی بات کی اور اس مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔