زین مدنی: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار جگی ڈی جے ڈپس،بھالو ریپر اور گلوکار ہرنوق لاہور پہنچ گئے ۔نامور گلوکارہ شازیہ منظور نے ملاقات کی پھول اور کیک دئیے جبکہ جگی ڈی نے شازیہ منظور کو احتراما پیر پکڑ لئے ۔چاروں گلوکار کل گلوری ایونٹس کے تحت اقبال گارڈن میں میوزیکل شو کریں گے۔
بین الاقوامی گلوکاروں اور ریپرز کے ساتھ سوہو میوزیکل فیسٹیول آج اقبال گارڈن لاہور میں ہوگا۔ جس میں گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ڈی کے ٹپس،ہرنور،جگی ڈی اور بھالو ریپر پرفارم کریں گے اس میوزک فیسٹیول کے حوالے سے لاہور کے پی سی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں بلیک اسٹالیز کے روح رواں عثمان افضل،شازیہ منظور ،ڈی جے ٹپس،ہرنور،جگی ڈی،بھالو ریپر ،مدیحہ اور دیگر شرکت کی۔
عثمان افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا غیر ملکی گلوکاروں کو پاکستان لا کر پرفارم کرنے کا یہ پہلا سیزن ہے اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہے گا۔عثمان افضل نے کہا کہ میوزک میرا شوق ہے ہم کوشش کرتے ہیں عوام کو بہتر موسیقی کے ایسے ایونٹ منعقد کریں۔ہم دنیا کے بہترین لوگوں کو پاکستان میں لائے ہیں ۔پاکستان میں بہت سارے لوگ آتے ہیں جو پرائیویٹ ایونٹ کر کے چلے جاتے ہیں ۔
ہم نے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کمرشل ایونٹ کرنے کا سوچا۔شازیہ منظور نے جتنا اس انڈسٹری کے لیے کیا ہے شائد ہی کسی اور نے کیا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ ایسی یادیں چھوڑ جائیں جو لوگوں کو یاد رہیں۔ہم ایک اسٹیج کے اوپر تین جنریشنز کو اکٹھا کرنے جا رہے ہیں۔ہم نے پاکستان کے کلچر کو بھی فوکس کیا ہے ۔ سوہو میوزیکل فیسٹول کا یہ پہلا سیزن ہے۔
اس فیسٹول کے دس سے گیارہ سیزن کریں گے۔ہمارے ہمسایہ ممالک کلچر اور فنون لطیفہ میں بہت آگے ہیں ۔ہم میں کچھ کمیاں ہوں گی جس وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ہیں ۔ہم ہر اس بندے کو چانس دینا چاہتے ہیں جو کچھ کرنا چاہتا ہے ۔ہماری کمپنی ایجوکیشن کے حوالے سے بھی کام کرنا چاہتی ہے ۔وویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں ۔ہم نے میوزک میں انویسٹمنٹ شروع کی ہے اس کے بعد آگے بڑھیں گے ۔ہر نور انڈین سنگر نے کہا کہ سمیرا تعلق امرتسر سے ہے۔میں پاکستان میں پہلی بار آیا ہوں۔یہاں سے بہت پیار ملتا ہے ۔میری فیملی بھی یہاں آنے پر بہت خوش ہے۔
گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا کہ مجھے پاکستان نے بہت عزت اور پیار دیا ہے ۔میں سوہو میوزیکل فیسٹول میں شرکت کر کے فخر محسوس کر رہی ہوں۔ہم پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کو نہیں دیکھائیں گے تو دیکھائے گا۔میں عثمان افضل کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔جگی ڈی سنگر نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، میں پندرہ سال بعد پاکستان آیا ہوں ۔میرے لئے باعث فخر ہے۔ شازیہ منظور کے ساتھ بیٹھا ہوں۔میوزک سوہو فیسٹیول میں میلوڈی کنگ ڈی جے ڈپس۔ بھنگڑا کنگ جگی ڈی اور معروف گلوکارہ شازیہ منظور پرفارم کریں گے ۔