شہری احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

3 Feb, 2023 | 07:02 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)لاہور پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ،شہر میں 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 400سے زائد وارداتیں ہوئیں۔
شہر میں ڈکیتی و راہزنی کی نان سٹاپ وارداتیں جاری ہیں پولیس ذرائع کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 401وارداتیں ہوئیں،7راہزنی ،7موٹرسائیکلیں چھیننے ، ایک کارچوری،74موٹرسائیکلیں چوری، 3 نقب زنی اور متفرق چوری کی 308وارداتیں ہوئیں۔

نواب ٹاؤن میں شہری ریحان امجد سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا ،مناواں میں چور تالے توڑ کر مبارک علی کے گھر سے 13لاکھ 75ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے ۔رائیونڈ میں چور شہری خالد اعوان کے زیر تعمیر گھر سے 11لاکھ 30ہزار مالیت کا بجلی اور سینٹری کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

رائیونڈ میں ہی چور مبین اسلم کی دکان کے تالے تور کر 22لاکھ 4ہزار مالیت کے سگریٹ ، گھی اور دیگر سامان لے گئے۔گارڈن ٹاؤن میں چوروں نے تنویر عباس کی گاڑی چرالی ،شاہدرہ سے ذیشان ، رنگ محل سے زاہد ، اسلامپورہ سے نعمان ،لیاقت آباد سے شہباز، کاہنہ سے مسعود الحسن ، ساندہ سے عدیل نوید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزیدخبریں