ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کو اثاثے ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔حکومت کی طرف سے عائد کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سول سرونٹس کو بینکوں میں اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ ایف بی آر بینکوں کو سول سرونٹس کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرے گا۔ بینک سول سرونٹس کے اثاثہ جات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔
دوسری جانب تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو افسران کی تفصیلات ایف بی آر کو دیں گے۔ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کرے گا۔ ایف بی آر کی معاونت کے لیے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے۔
واضح رہے کہ تمام بینک افسران کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے پابند ہوں گے۔