لاہور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر

3 Feb, 2023 | 05:21 PM

درنایاب : سی بی ڈی مین بلیوارڈ کلمہ چوک منصوبے میں اہم پیشرفت ۔ برکت مارکیٹ سے لبرٹی کی جانب کلمہ چوک انڈر پاس کی موجودہ بیرل کی کھدائی کا کام پچاس فیصد مکمل کرلیا گیا ۔
 انڈر پاس کی بیرل کو لبرٹی کی جانب طول دینے کے کام میں پچاس فیصد کھدائی کرلی گئی ہے۔ انڈر پاس کی 2089 میں سے 2000 پائلیں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ کلمہ چوک انڈر پاس سے سی بی ڈی کی جانب نئی بیرل کی چھت ڈالنے کا کام آج سے شروع ہوگا ۔

سی بی ڈی کی جانب سے چھت کے لئے سریا باندھ دیا گیا ہے ۔ انڈر پاس کے لئے لیسکو کی سو فیصد سروسز منتقل کردی گئیں۔سوئی گیس 98 فیصد ، واسا سروسز منتقلی ساٹھ فیصد کرلی گئی ۔ پی ٹی سی ایل اور سیف سٹی کی سروسز سو فیصد مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ ایگزیکٹو انجینئر ریاض حسین کا کہنا ہے منصوبے پر تین شفٹوں میں دن رات کام جاری ہے ۔نگران حکومت کی ڈیڈ لائن کو ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔
 

مزیدخبریں