شاہد خاقان کی استعفے پر وضاحت

3 Feb, 2023 | 04:26 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے استعفے کے معاملے پر وضاحت کردی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پارٹی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے، اگر ہم وہاں ہوں گے تو اختلاف رائے ہوگا جو کسی کے لیے مناسب نہیں ہے، جب نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں