ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ماڈل کالج میں مبینہ توہین مذہب واقعے پر ہنگامہ آرائی

پشاور ماڈل کالج میں مبینہ توہین مذہب واقعے پر ہنگامہ آرائی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ماڈل کالج میں خاتون ٹیچر کی جانب سے مبینہ طور پر توہین مذہب کے اقدام پر ہنگامہ آرائی ہوگئی، طلبا نے اسکول میں توڑ پھوڑ کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگ روڈ جمیل چوک میں پشاور ماڈل کالج میں خاتون ٹیچر کی جانب سے اسلامیات کی کتاب سے سبق کے دوران مبینہ گستاخی پر طلبا نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل طلبہ نے کالج کے مین گیٹ، بورڈز، گاڑیوں کے شیشے اور کلاسز کی کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔

اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور والدین بھی اسکول پہنچ گئے جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ طلبا نے اسکول کے سامنے جلاؤ گھیراؤ بھی کیا، احتجاج کیا جس سے رنگ روڈ اور اس سے متصل راستوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ غائب ہوگئی اور پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔