ویب ڈیسک : بھارتی ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت شوہر عادل درانی کی بے وفائی پر پھٹ پڑیں اور صحافیوں سے عادل کو اسٹار نہ بنانے کی درخواست بھی کردی۔
راکھی ساونت جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑیں۔راکھی نے صحافیوں کو واضح کیا کہ کہ میں نہیں چاہتی آپ عادل کے انٹرویوز لیں اور اسے بہت بڑا اسٹار بنائیں، اسے انڈسٹری میں میرے ذریعے آنا تھا لیکن اب آپ لوگ ایسا نہیں کریں گے، اگر آپ لوگوں نے عادل کا انٹرویو لیا تو میں یہ جم ہی بدل دوں گی کیوں کہ عادل یہاں جم کرنے نہیں بلکہ میڈیا کو انٹرویو دینے آتا ہے۔
راکھی نے عادل درانی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ عادل جھوٹ کا پتلا ہے، عادل نے میرے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ اس لڑکی کو بلاک کردے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ لڑکی ابھی بھی عادل کو بلیک میل کررہی ہے، میں عادل کو ابھی بھی میڈیا میں لائی تھی اب میں ہی آپ سب کے پیر پڑتی ہوں اسے اسٹار نہ بناؤ۔ان کا کہنا تھا کہ اب میری ماں نہیں رہی تو میں کسی سے نہیں ڈرتی، میں میڈیا کے ذریعے اس لڑکی کو خبردار کرنا چاہتی ہوں، میں بگ باس مراٹھی میں تھی تو تم نے میرا بہت فائدہ اٹھایا، عادل سے 8 ماہ تک ہماری شادی کو خفیہ رکھوایا۔
بھارتی ڈانسر کا مزید کہنا تھا کہ میں عادل کی واپسی کے لیے اللہ سے دعا کروں گی، 30 روزے رکھوں گی اور عمرہ پر جاؤں گی، اگر عادل مجھے عمرہ پر لے جائیں تو ٹھیک ہے ورنہ میں بہت سے مسلمان بھائیوں کو کہوں گی مجھے عمرے پر لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ کو مانتی ہوں اور ایک سچی بیوی ہوں، سچائی کے ساتھ میں نے نکاح اور اسلام قبول کیا ہے۔