(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے لئے کوچز کے نام فائنل کرلیے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے تین کوچز کیساتھ معاملات طے کرلیے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ ہوں گے۔ ان کے ساتھ گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔
دوسری جانب بائولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی تقرری کے لئے مختلف کوچز سے بات چیت جاری ہے, انگلینڈ میں مقیم سابق ٹیسٹ راؤنڈر یاسر عرفات کا نام باؤلنگ کوچ کے لئے زیر غور ہے جبکہ فیلڈنگ کوچ کے لئے بھی مختلف کوچز سے بات چیت جاری ہے۔ کوچنگ کے سٹاف کے ناموں کا باضابطہ اعلان چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے بحرین سے وطن واپسی پر کیا جائے گا۔