ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کوبھاری بھرکم تنخواہوں پر نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کوبھاری بھرکم تنخواہوں پر نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: محکمہ ہاوسنگ پنجاب کو نئے پراجیکٹ پر بھاری بھرکم تنخواہوں پر نئی بھرتیوں کے لیے روک دیا گیا۔

محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے چند روز قبل سٹریٹیجک یونٹ کے نام پراجیکٹ منظور کیا تھا۔پراجیکٹ میں ڈیڑھ لاکھ سے 10 لاکھ روپے تنخواہ  پر منظور نظر افراد کو بھرتی کرنا تھا۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر محکمہ ہاوسنگ کو فوری بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔

بھرتیوں کے لیے محکمہ ہاوسنگ کے سابق سیکرٹری نے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کرایا تھا۔اس سے قبل اس پراجیکٹ پر ڈیزائن سیل بنا کر کام کیا جاتا  تھا جسے بند کردیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر