ضمنی انتخابات؛عمران خان کا بڑافیصلہ سامنے آگیا

3 Feb, 2023 | 12:23 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

مزیدخبریں