ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹیلی جنس ایجنسی رپورٹ میں سرکاری سکولوں سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

Govt Schools
کیپشن: Govt Schools
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ نے سرکاری سکولوں کا پول کھول دیا۔  

انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں سے 2022 میں لاکھوں کے  کمپیوٹرز، ٹیبلٹ، فرنیچر اور سکیورٹی کیمرے چوری  ہوئے۔ رپورٹ آتے ہی محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے سکولوں کو قیمتی اشیاکی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں، اثاثہ جات کی چوری کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں  کو فنڈز کی قلت کا سامناہے، 9 ماہ سے نان سیلری بجٹ نہیں مل رہا، سکولوں میں 80 فیصد سکیورٹی گارڈز کی آسامیاں خالی ہیں، اکثر سکولز کے مالی بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔