(سٹی 42) ڈالر کی قیمت میں اضافے سے چائنیز موٹرسائیکل اور لوڈر رکشوں کی قیمتوں میں بھی بھونچال آگیا ۔
چائنیز بائیکس بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں 3500 سے 10 ہزار تک کا اضافہ کردیا ، یونائٹیڈ کمپنی کیجانب سے بائیکس کی قیمتوں میں 6 سے 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ٹی بی ایم کمپنی کیجانب سے تمام ماڈلز کی بائیکس 6 ہزار روپے تک مہنگی کردی گئیں۔
دوسری جانب میٹرو کمپنی نے تمام ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں 3500 تک بڑھا دی ہیں، روڈ پرنس کمپنی نے لوڈر رکشہ کی قیمتیں 35 سے 45 ہزار بڑھا دیں ، یونائٹیڈ کمپنی نے لوڈر اور موٹرسائیکل رکشہ ،ہائی روف سکول وین کی قیمتوں میں10 سے 40ہزار تک کا اضافہ کیا ہے، ٹی بی ایم کمپنی نے لوڈر رکشہ 25 سے 35 ہزار مہنگے کردیے جبکہ کراؤن کمپنی نے لوڈر رکشہ 10 سے 15 ہزار مہنگا کردیا۔
خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑہاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔آج کے تازہ کرنسی ریٹ کے مطابق ڈالر 272 روپے پر پہنچ گیا۔