ہاظم بنگلوار، پاکستان کا سب سے فیشن ایبل اسسٹنٹ کمشنر

3 Feb, 2023 | 12:07 PM

ویب ڈیسک:  ہاظم بنگوار نے حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
بیورو کریسی کے بارے میں اکثر یہی تاثر ہوتا ہے کہ یہ انتہائی سلجھے ہوئے اور سنجیدہ طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں جو پولیس کی بھاری سیکیورٹی اور بڑے پروٹوکول میں چلتے ہیں۔

لیکن کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے اس رائے کو غلط ثابت کردیا ہے، ہاظم بنگلوار سابق ڈی آئی جی کے صاحبزادے ہیں اور امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں، ان کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔

ہاظم بنگوار کی انسٹاگرام ٹائم لائن کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے ہیں اس کے علاوہ معاشی و انتظامی مسائل پر ٹی وی مباحثوں کا بھی حصہ رہے۔

انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جس پر وہ فیشن کے حوالے سے ٹپس اور اپنے تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ہاظم گانا گانے کے بھی شوقین ہیں ، ہاظم فوٹوگرافی کروانے کے شوقین دیکھائی دیتے ہیں، ان کی انسٹاگرام پر متعدد تصاویر بیچ کی ہیں۔

حازم بنگوار 3 بین الاقوامی کمپنیوں کے برینڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔انہوں نے ابتدائی تعلیم امریکی ریاست نیویارک سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکٹنگ اور پھر قانون کی تعلیم (ایل ایل بی) حاصل کی۔

ان کی والدہ فیروز اکبر عراقی آرکیٹیکٹ ہیں جبکہ ان کے والد علی اکبر بنگوار نے پاکستان پولیس فورس میں بطور ڈی آئی جی خدمات انجام دیں۔نرم مزاج کے مالک حازم بنگوار انسانی درد بھی رکھتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے سماجی خدمت کی خاطر ’حازم بنگوار فاونڈیشن‘ کی بنیاد رکھی۔

حازم بنگوار  سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس افسر تعنات ہوئے اور اب بطور اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں