(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری کردیان امتحان کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، داخلہ فارم 7 فروری سے آن لائن جمع کروائے جاسکیں گے.
ذرائع کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 7 مارچ تک جمع ہونگے۔8 مارچ سے 16 مارچ تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ وصول کیا جائے گا،17 مارچ سے 22 مارچ تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ جمع ہوگا،22 مارچ کے بعد کسی بھی طالبعلم سے داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا،ریگولرسائنس مضامین کے ساتھ ایک سال کی داخلہ فیس 850 روپے رکھی گئی ہے۔
ریگولر آرٹس مضامین کے ساتھ ایک سال کی داخلہ فیس 800 روپےہے،پرائیوٹ سائنس مضامین کے ساتھ امتحان دینے والے طلبا کیلئے ایک سال کی داخلہ فیس 900 روپے وصول کی جائے گی، انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کا آغاز 20 مئی 2023 سے ہوگا۔