ویب ڈیسک: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا عکس ان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری آج اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور اکثر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ چند برسوں مظلوم خواتین کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لئے کام کرتی آرہی ہیں۔تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے سے ہوئی تھ۔ جہاں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کرکے شہید محتمہ کی یاد تازہ کر دیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔