ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت کے مذاکرات میں عالمی ادارے نے سو فیصد بل وصولی میں ناکامی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔   آئی ایم ایف وفد کا کہنا ہے کہ حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائے بغیر گردشی قرض کا خاتمہ ممکن نہیں۔

آئی ایم ایف نے تین ڈسکوز کے علاوہ دیگر تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے گردشی قرضے کے مینجمنٹ پلان پر مکمل عمل اور بجلی ٹیرف میں  سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سےصنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے  اورگریڈ 17 اوراس سے اوپرکے افسران اور ان کے گھر والوں کے اثاثے ڈیکلئیر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ان دنوں پاکستان میں موجود ہے جو پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے ۔ مذاکرات کے بعد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔