ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرتاریخ میں سب سے کم ترین سطح پرآگئے

State Bank Of Pakistan
کیپشن: State Bank Of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرتاریخ میں سب سے کم سطح تین سو بلین ڈالر پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ  کےذخائر مزید کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس صرف3  ارب 8کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 59کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ  کےذخائر میں کمی ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ  کےذخائر میں 11کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ جو اب 5 ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ سطح کم ترین  ہے۔