دوسری اسرائیلی کمپنی نے کیسے آئی فون ہیک کیا؟

3 Feb, 2022 | 11:32 PM

ویب ڈیسک: ایپل کے سافٹ وئیر میں ایک خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی کمپنی NSO Group نے 2021 میں 'نقب زنی' کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق اسرائیل کی ایک اور قدرے چھوٹی کمپنی 'کوا ڈریم' حکومتی کلائنٹ کے لیے سمارٹ فون کو ہیک کرنے کے آلات تیار کرتی ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے 2021  میں ایک ہی وقت میں آئی فون کو  دور سے ہیک کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی تھی جس کا مطلب ہے کہ  دونوں کمپنیاں صارف کی طرف سے کسی تباہ کن وائرس کے لنک کو کلک کئے بغیر ہی ایپل کے فون پر قابو پا سکتی ہیں۔ ان کمپنیوں نے ایک جیسا ستھرا طریقہ استعمال کیا جسے 'زیرو کلک' کا نام دیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہرین کی سوچ سے بھی زیادہ سمارٹ فونز کو ڈیجیٹل جاسوسی کے بڑے خطرناک ہتھیار کا سامنا ہے۔ 

سائبر سیکیورٹی فرم کے ایک شراکت دار ڈیو ایٹل کہتے ہیں کہ لوگ کمپنیوں کے دعووں پر یقین کرنا چاہتے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔  ماہرین اس معاملے کا تجزیہ کررہے ہیں ان دونوں کمپنیوں نے کیسے ملتے جلتے سافٹ وئیر کے ذریعے فون ہیک کئے۔ 

  رائٹر کے مطابق ایپل کمپنی کے ترجمان نے 'کواڈریم' کے خلاف کسی کارروائی پر کوئی بیان دینے سے انکار کردیا۔ 

تاہم ایپل کمپنی نے ستمبر 2021 میں اپنے سافٹ وئیر میں پائی جانے والی خامی کو دور کرلیا جس سے دونوں کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا تھا۔ 

مزیدخبریں