وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا نیا بیان

3 Feb, 2022 | 09:23 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم اور تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بلدیات کا موثر اور با اختیار نظام لانا چاہتی ہے ، پارٹی رہنما ،کارکنان اثاثہ ہیں، ان کی سفارشات اور تجاویز کو ہر سطح پر پذیرائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم اور تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود سے ضلع گوجرانوالہ کے ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی،ملاقات میں بلدیاتی انتخابات ،امیدواروں کے چناﺅ کے طریق کاراورتنظیمی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ہمایوں ، سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ، ملاقات کرنیوالوں نے پارٹی صدر کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ، پارٹی کی مضبوطی کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

مزیدخبریں