معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

3 Feb, 2022 | 09:21 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے،وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے ممبئی کے کوکیلا بین امبانی اسپتال میں دم توڑا۔ متوفی رمیش دیو کے بیٹے اجینکیا نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد عارضہ قلب میں مبتلا تھےہم انہیں آج اسپتال لے کر گئے لیکن دل کا دورہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا ، اداکار کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

  اداکار رمیش دیو کی موت پر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ارمیلا ماٹونڈکر سمیت متعدد فنکاروں نے  دکھ کا اظہار کیا ۔

رمیش نے 60 سال پر محیط اپنے کیریئر میں 250 سے زیادہ ہندی فلموں اور تقریباً 200 مراٹھی فلموں میں کام کیا،  انہوں نے ہندی سنیما میں آنند اور آپ کی قسم جیسی فلموں  میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزیدخبریں