(ویب ڈیسک)پی آئی اے پینشنرز کے لیے طویل عرصے بعد خوشخبری،قومی ایئرلائن انتظامیہ نے پینشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کے احکامات جاری کردیے ۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے ریٹائرڈ کی سن لی، طویل عرصہ بعد ملازمین کو خوشخبری سناتے پنشن میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔قومی ایئرلائن انتظامیہ نے پینشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کے احکامات جاری کردیے ۔ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوگا ۔
10 فیصد اضافے کی ادائیگی دسمبر 2021 میں جاری تنخواہ کے مطابق کی جائےگی۔پینشن میں اضافے کی منظوری پی آئی اے کے 62 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔