پاکستانیوں کی معلومات چرانے کیلئے موبائل ایپ کے استعمال کا انکشاف

3 Feb, 2022 | 07:18 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستانیوں کی معلومات چرانے کیلئے دیشا نامی ایپ کے استعمال کا انکشاف،کابینہ ڈویژن نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مراسلہ تحریر کرکے محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فوری طور پر دیشا نامی نیویگیشن ایپ کو بند کرنے کے لیے اقدامات کرے۔اس ایپ کے ذریعےصارف کے سسٹم ڈیٹا اسٹور، میسجز اور لوکیشن تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔مراسلے کے مطابق  صارف کے علم میں لائے بغیر اہم معلومات کی رسائی کو روکا جائے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین  نیوی گیشن کا استعمال کرتے ہیں تاہم  دیشا نامی ایپلیکیشن گوگل پلے اسٹور پر موجود نہیں ہے اور اس کو تھرڈ پارٹی سرور کے زریعے انسٹال کیا جاتا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-02-03/news-1643897967-7747.jpg
مراسلے میں بتایا گیا کہ ایپلی کیشن کے یوزر فیڈ بیک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورمستقبل میں ایپلیکیشن کے بڑھتے ہوئےاستعمال کو روکنے کیلئے بندش کا فیصلہ کیا جائے۔یہ بھی کہا گیا کہ سرکاری ملازمین نامعلوم ذرائع سے انسٹال کی جانے والی ایپلیکیشنز کو بلاک کردیں اور کسی بھی ایسے لنک پر کلک نہ کریں جس میں لالچ شامل ہو۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ایپلیکیشن انسٹال کرنےسےپہلے پرائیویسی پالیسی ضرور دیکھیں۔

API Response:
مزیدخبریں