ویب ڈیسک: پاکستانیوں کی معلومات چرانے کیلئے دیشا نامی ایپ کے استعمال کا انکشاف،کابینہ ڈویژن نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مراسلہ تحریر کرکے محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فوری طور پر دیشا نامی نیویگیشن ایپ کو بند کرنے کے لیے اقدامات کرے۔اس ایپ کے ذریعےصارف کے سسٹم ڈیٹا اسٹور، میسجز اور لوکیشن تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔مراسلے کے مطابق صارف کے علم میں لائے بغیر اہم معلومات کی رسائی کو روکا جائے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین نیوی گیشن کا استعمال کرتے ہیں تاہم دیشا نامی ایپلیکیشن گوگل پلے اسٹور پر موجود نہیں ہے اور اس کو تھرڈ پارٹی سرور کے زریعے انسٹال کیا جاتا ہے۔