مجبوری آڑے آ گئی،کترینہ کیف ویلنٹائن ڈے پر سلمان کے ساتھ ہونگی

3 Feb, 2022 | 06:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی  معروف اداکارہ کترینہ کیف  رواں  ماہ ویلنٹائن ڈے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ نہیں منائیں، اب سوال یہ ہے اداکارہ اس دن کس کے ساتھ ہوں گی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف فلم شوٹنگ کی مصروفیت کے باعث شادی کے بعد اپنا پہلا ویلنٹائن وکی کوشال کیساتھ نہیں منا پائیں گی بلکہ وہ اپنی فلم ٹائیگر کی شوٹنگ  کے باعث سلمان خان کیساتھ ہونگی کیونکہ   بھارتی فلم ٹائیگر کی شوٹنگ عین ویلنٹائن کے روز 14 فروری سے شروع ہوگی۔

کترینہ کیف اور سلمان خان شوٹنگ سے ایک دن پہلے نئی دہلی پہنچنے کے بعد اگلے روز یعنی 14 فروری سے شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیں گے  لہذا فلم شیڈول کے باعث کترینہ کا ویلنٹائن ڈے وکی کوشال کے ساتھ نہیں بلکہ سلمان خان کیساتھ گزرے گا۔

مزیدخبریں