درجنوں جانیں بچانے والے لاہور کے مسیحی نوجوان کیلئے ویٹی کن کا بڑا اعزاز

3 Feb, 2022 | 06:53 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: لاہور کے سینٹ جان چرچ پر خودکش حملہ ناکام بنانے والے آکاش بشیر کو ''سینٹ '' کے اعزاز کے لئے منتخب، ویٹی کن نے ''خدا کا خادم'' قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق 2015 میں لاہور میں  دہشت گردوں کی  جانب سے چرچ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔ تاہم  20 سالہ آکاش بشیر نے اپنی جان پر کھیل کر ایک حملہ آور کو  چرچ کے اندر نہ جانے دیا جس سے درجنوں  افراد بچ گئے۔ اس قربانی کے اعتراف میں کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن نے آکاش بشیر نامی اس پاکستانی نوجوان کو ’خدا کا خادم‘ کے خطاب سے نوازا ہے۔
اس درجے پر پہنچنا اور اس مقام کو حاصل کرنا ایک مشکل عمل ہے جو کئی سال پر محیط ہوتا ہے۔ جس شخص کو اس اعزاز کے لیے چنا جائے، اس کی زندگی کے بارے میں دستاویزات، قربانی کے متعلق معلومات اکھٹا کرنے کا عمل،اس شخص کے دنیا سے چلے جانے کے پانچ سال بعد شروع ہوتا ہے۔

9 نومبر 2021 کو کاززآف سینٹس کے لیے ویٹیکن کانگریگیشن نے لاہور کے آرچ ڈایوسیز کو منظوری دی کہ وہ آکاش کی قربانی کا کیس کھولیں۔20 سالہ آکاش لاہور کے ڈان باسکو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم تھے۔آکاش کے والد بشیر ایمینوئل اور والدہ ناز بانو کاکہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے اور وہ اپنی زندگی کی طرح مرنے کے بعد بھی خدا کا خادم ہی رہا۔

مزیدخبریں