وفاقی وزیر علی زیدی کے والد انتقال کرگئے

3 Feb, 2022 | 05:35 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے والد انتقال کرگئے۔

سوشل میڈیا  ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی کہ میرے والد سید سجاد حیدر زیدی علالت کے باعث دارفانی سے کوچ کرگئے۔علی زیدی کے والد کافی عرصے سے بیمار تھے اور وہ کل سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

  وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ سید علی زیدی کے والد محترم کے انتقال کا سُن کر نہایت دُکھ ہوا، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سید علی زیدی سمیت سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کریں۔

مزیدخبریں