وزیراعظم کیخلاف ناشائستہ زبان کے استعمال پر اولمپین رشید الحسن پر دس سال کی پابندی

3 Feb, 2022 | 05:06 PM

M .SAJID .KHAN

(شہباز علی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نےوزیراعظم کے خلاف ناشائستہ زبان کے استعمال پر اولمپین رشیدالحسن پر دس سالہ پابندی عائد کردی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےوزیراعظم کے خلاف ناشائستہ زبان کے استعمال پر اولمپین رشیدالحسن پر دس سالہ پابندی عائد کردی۔سابق اولمپین رشید الحسن نے وزیراعظم پاکستان و پیٹرن ان چیف پاکستان ہاکی فیڈریشن عمران خان کے خلاف توہین آمیز بیانات اور ناشائستہ زبان استعمال کی۔؂

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر اولمپین رشید الحسن کو انکوائری کے لئے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے۔دو نوٹسز کے باوجود اولمپین رشید الحسن نے انکوائری کمیٹی کو اصالتا یا وکالتا جواب نہ دیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر پی ایچ ایف کی جانب سے سابق اولمپین پر 10 سالہ پابندی عائد کردی گئی۔پی ایچ ایف کی جانب سے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پابندی کے فیصلے کی کاپی قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی کو بھجوا دی گئی ہے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی بذریعہ لیٹر درخواست کی گئی ہے کہ وہ پیمرا اور متعلقہ اداروں کو اس بابت مزید کارروائی کے لئے تحریری پیش رفت حسب ضابطہ کریں۔

مزیدخبریں