ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارچ تک 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگے گی

Vaccine Dose for children in America
کیپشن: Vaccine Dose
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف ڈی اے نے فائزر پر چھ ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی کوویڈ 19 ویکسین کی دو خوراکوں کے اجازت نامے کی ہنگامی منظوری پر زور دیا ہے جبکہ مارچ تک حتمی اجازت دینے کا امکان ہے۔

فائزر کے ابتدائی ڈیٹا میں ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسین جو قوت میں بڑوں کو لگائے جانے والی ویکسین کا دسواں حصہ ہے، محفوظ ہے اور مدافعتی ردعمل پیدا کررہی  ہے۔ لیکن گزشتہ برس فائزر نے اعلان کیا تھا کہ اس کا دو خوراکوں کا ٹیکہ دو سے پانچ سال کی عمر کے بچوں میں کوویڈ 19 کی روک تھام میں کےلیے کم کارگرثابت ہوئی ہے اور ریگولیٹر نے کمپنی کو اس مطالعہ میں تیسری خوراک کو شامل کرنے کی ترغیب دی تھی کہ ایک اور خوراک ویکسین کی اثرپزیری کو بڑوں کے بوسٹر کی طرح بڑھا دے۔
امریکی ریگولیٹر زنے پانچ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کے ویکسین کی منظوری نومبر میں دی تھی، حالانکہ بچوں کے ٹیکہ لگانے کی رفتار حکام کی توقع سے کہیں کم رہی ہے۔ فائزر کی پرائمری سیریز کا انتظام تین ہفتوں کے وقفے سے کیا جاتا ہے