شاہد سپرا: پی ایس ایل سیون سیزن کے کرکٹ میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم کی کمرشل مارکیٹ کو گیس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کو گیس بند کر کے چھ فروری تک رپورٹ جمع کروانا ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز دس فروری سے لاہور میں شروع ہوں جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کمرشل مارکیٹ کو چھ فروری تک گیس معطل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی چار اور پانچ فروری سے کنکشن منقطع کرنا شروع کردےگی اور چھ فروری کو رپورٹ جمع کروا دے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی تمام صارفین کے کنکشنزکی سروس لائینزکوسیل کرکے گیس سپلائی معطل کرےگی۔