سگیاں پل کی تعمیر کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کا حکومتی اقدام چیلنج

3 Feb, 2022 | 02:51 PM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : سگیاں پل کی تعمیر کے لئے 1060 روپے فی مرلہ میں اراضی ایکوائر کرنے کا حکومتی اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔عدالت نے پنجاب ہائی اتھارٹی اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
 جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اقبال حسین ملک سمیت دیگر کی اپیل پر سماعت کی.اپیل کندگان کی جانب سے راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 2004 میں سگیاں پل کی تعمیر کے لئے اپیل کندگان کی 129 کینال اراضی ایکوائر کی گئی ، ایکوائر کی گئی اراضی کا معاوضہ ایک ہزار ساٹھ روپے فی مرلہ مقرر کیا گیا،، ڈسٹرکٹ آفیسر رونیو نے اعتراضات کا فیصلہ کیے گئے ایوارڈ جاری کردیا گیا۔

 ایوارڈ کے خلاف سینئرسول جج  لاہور کے پاس ریفرنس دائر کیاجو خارج ہو گیا۔ ریفرنس خارج کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، ڈی سی ریٹ کے مطابق سگیاں پل کے علاقہ میں اس وقت 15 ہزار روپے ریٹ مقرر تھا۔ضلعی حکومت کی اوسط بیعہ کے مطابق 29592 روپے قیمت مقرر کی گئی تھی، راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت ڈی سی ریٹ اور اوسط بیعہ کے ریٹ کو شہادت میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔مزید استدعا کی گئی کہ عدالت سگیاں پل کے لئے ایکوائر کی گئی اراضی کا معاوضہ اس وقت کے ریٹ کے مطابق 65 ہزار روپے معاوضہ دلوائے۔
 

مزیدخبریں