برقعہ پہن کر لڑکیوں کو تنگ کرنیوالے اوباش پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

3 Feb, 2022 | 01:26 PM

Arslan Sheikh

عرفان ملک: خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔لڑکیوں کا گھر سے پڑھائی کیلئے سکول اور اکیڈمی وغیرہ جانا مشکل ہوگیا ہے۔ 

لاہور کے علاقے شاد باغ میں برقعہ پہن کر طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ برقعہ پوش ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ طالبات کو ہراساں کرتا تھا۔ شاد باغ پولیس نے دونوں ملزموں حبیب ڈار اور شاہ میر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

دونوں لڑکے ایک برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے  تھے۔ ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں