ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپٹو کنگ، امیتابھ بچن نے 3 کروڑ کی سرمایہ کاری سے اربوں کما لئے

Crypto King: Amitabh Bachchan
کیپشن: Amitabh Bachchan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن کو کرپٹوکرنسی سے ہونے والی آمدن پر اس سال ٹیکس دینا ہوگا۔ بالی وڈ سپر اسٹار بگ بی اور ان کے بیٹے ابھیشک نے ڈھائی سال کے دوران کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری  سے تین ارب روپے کمائے ہیں۔
 بھارت کے حالیہ  بجٹ میں ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں کو ٹیکس دائرے میں لایا گیا ہے قانون کے تحت کرپٹو سے ہونے والی آمدنی کی معلومات بھی سرمایہ کار کو شیئر کرنی ہوگی۔
 اس تناظر میں بالی وڈ اسٹارز سمیت بھارت کے  چھوٹے سرمایہ کاروں اور سٹہ کھیلنے والے عام شہریوں میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے کم وبیش 10 کروڑ شہریوں نے کرپٹو میں سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔
 ان میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق ان دونوں نے سنگاپورکی ایک کمپنی ''میریڈئن ٹیک پرائیویٹ '' جس کے مالک وینکتا سری نواس میناوالی ہیں، میں 16 ملین بھارتی روپے(3 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کررکھی ہے اور ڈھائی سال میں اس  کامنافع تقریبا 1.12 ارب بھارتی روپے (2 ارب 64 کروڑپاکستانی روپے) حاصل کیا۔
 بھارتی وزارت خزانہ  ریونیو سکریٹری ترن بجاج  کے مطابق  اب انکم ٹیکس ریٹرن میں ایک الگ کالم دیا جائے گا جس میں ٹیکس دہندہ کو کرپٹو سے ہونے والی کمائی کے بارے میں معلومات دینا ہوگی۔ جبکہ ڈیجیٹل اثاثوں سے ہونے والی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق لین دین پر ایک فیصد ٹی ڈی ایس لگانے کی تجویز بھی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer