ڈالر سستا ہوگیا، روپے کی قدر میں اضافہ

3 Feb, 2022 | 12:23 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی پاکستان کے چھٹے لون کی منظوری کے بعد امریکی ڈالر 61 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 176روپے سے نیچے آگیا، انٹربینک میں ڈالر 176.41 روپے سے گھٹ کر 175.80 روپے کا ہوگیا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی پاکستان کے چھٹے لون کی منظوری کے بعد روپیہ تگڑا ہوگیا،  ایک دن میں امریکی ڈالر 61 پیسے سستا ہوگیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 176 روپے سے نیچے آگیا، انٹربینک میں ڈالر 176.41 روپے سے گھٹ کر 175.80 روپے کا ہوگیا۔
معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ جنوری 2022 میں درآمدات میں 22 فیصد کی کمی ہوئی ہے ، جنوری 2022 میں برآمدات میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، درآمدی بل کم ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہوگیا ہے ۔ ڈالر سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالرملنے اور آئی ایم ایف کا پاکستان کے پروگرام کی منظوری سے روپے کی قدر میں بہتری کی توقع ہے۔

مزیدخبریں