صوبائی وزرا کو نئی گاڑیاں کب ملیں گی ؟

3 Feb, 2022 | 12:17 PM

Ibrar Ahmad

قیصرکھوکھر: قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے وزراء کی گاڑیوں کی ڈیلیوری لیٹ ہو گئی ،،پنجاب حکومت کو وزراء کیلئے گاڑیاں اب جون میں ملیں گی۔
 قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کی وجہ سے وزراء کی گاڑیوں کی ڈیلیوری تاخیر کا شکار ہو گئی، پنجاب حکومت کو وزراء کیلئے گاڑیاں اب جون میں ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیوٹا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت ایک لاکھ فی گاڑی مزید اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اضافی رقم کی ادائیگی کیلئے سمری ارسال کر دی ہے۔ جون میں وزراء کو نئی گاڑیاں ملیں گی۔ وزراء سے واپس ہونیوالی گاڑیاں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اور افسران کو دی جائیں گی۔

مزیدخبریں