ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کا خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس پر جانیوالے پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے انکار

Khwaja Moinuddin Chishti Dargah in India
کیپشن: Khwaja Moinuddin Chishti Dargah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت نے خواجہ معین الدین چشتیؒ  کے عرس پر اجمیر شریف جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو روانگی سے ایک روز قبل ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق بھارت جانے کے خواہشمند زائرین نے تین فروری کو انڈیا روانہ ہونا تھا اور بھارتی سفارت خانے کی جانب سے روانگی کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا تھا۔ تاہم بھارت کی جانب سے  عین وقت پر انکار ناقابل فہم ہے جبکہ بھارتی حکومت کی ہدایات پر من وعن عمل کیا گیاتھا۔

وزارت مذہبی امور  کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے عرس میں شرکت کے خواہش مندوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ وزارت نے معاملہ بھارت کی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھانے  کا عندیہ دیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کورونا پابندیوں کے باوجود بھی بھارتی ہندو اور سکھ یاتریوں کے لیے ویزے جاری کیے ہیں۔انڈیا نے کورونا کا بہانہ بنا کر عین وقت پر انکار کیا جو دونوں ملکوں کے درمیان زیارت کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔