سعید احمد سعید: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 3 روپے اضافے سے برائلر گوشت کی قیمت 287 روپے کلو جاری کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 190روپے جبکہ پرچون ریٹ 198 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 157 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔ انڈوں کی پیٹی 4590 روپے کی ہو گئی۔