جنیدریاض : پنجاب حکومت کا گرلز سکولوں میں کمروں کی قلت پوری کرنے کا فیصلہ،قلت پوری کرنے کیلئے گرلز سکولوں میں ایک ارب روپے کی لاگت سے 20 ہزار کمرے بنائیں جائیں گے،منصوبہ رواں سال کے آخر میں مکمل کرلیا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے سکولوں میں کمروں کی قلت دُور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، کمروں کی قلت کے باعث پبلک سکولوں میں طالبات برآمدوں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ قلت پوری کرنے کیلئے گرلز سکولوں میں ایک ارب روپے کی لاگت سے 20 ہزار کمرے بنائیں جائیں گے۔ منصوبہ رواں سال کے آخر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ نئے کمرے پنجاب بھر کے 5 ہزار گرلز سکولوں میں بنائے جائیں گے۔ لاہور کے 86 سکولوں میں نئے 250 کمرے بنائے جائیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کمروں کی کمی پوری ہونے سے ڈبل شفٹ چلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
سکولوں میں کمروں کی قلت پوری کرنے کا فیصلہ
3 Feb, 2022 | 10:53 AM