ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کثیرالمنزلہ عمارات کی روف ٹاپ گارڈنز بنانے کیلئے اقدامات شروع

 کثیرالمنزلہ عمارات کی روف ٹاپ گارڈنز بنانے کیلئے اقدامات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سموگ کے تدارک کیلئے کیے گئے اقدامات اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش، پی ایس ایل کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
 جوڈیشل واٹراینڈ انوائرمینٹل  کمیشن کی عدالتی احکامات پرعملدرآمد کے متعلق رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے حوالے سے سی ٹی ڈی، ہوم ڈیپارٹمنٹ، پی سی بی اور سی ٹی او سے میٹنگ کی گئی۔ اجلاس میں پی ایس ایل میچز کے دوران ٹیموں کی سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کثیرالمنزلہ عمارات کی روف ٹاپ گارڈنز کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے اجلاس کیا گیا۔چیف ٹاؤن پلانر، ایل ڈی اے، پی ایچ اے سمیت دیگر افسران کیساتھ 31 جنوری کو اجلاس کیا گیا، چیف ٹاؤن پلانرنے بتایا کہ انہوں نے روف ٹاپ گارڈنز نہ کرنیوالے 193 مالکان کو نوٹسز ارسال کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں پولی تھن بیگز کی مکمل پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ہدایات دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات کیلئے مراسلہ لکھا۔عدالتی احکامات پر عملدرآمدکیلئےچیف سیکرٹری کو صوبہ بھر میں کم ازکم گریڈ 19 کے فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔