پی ایس ایل 7: قذافی سٹیڈیم میں کتنے شائقین میچ دیکھیں گے؟

3 Feb, 2022 | 10:36 AM

Arslan Sheikh

حافظ شہباز علی: پی ایس ایل سیون کے لاہور میں میچز میں کتنے شائقین اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھیں گے فیصلہ دو روز میں ہوگا، این سی او سی نے بورڈ کو ابتدائی طور پر سو فی صد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی تھی، بورڈ حکام کو 50 فی صد تماشائیوں کی اجازت ملنے کا یقین ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 10 فروری سے پی ایس ایل کا میلہ سجے گا۔ شائقین کرکٹ کی تعداد کا فیصلہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر این سی او سی نے 100فیصد تماشائیوں کی اجازت دی ہے جبکہ کراچی میں کورونا کے باعث 25 فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت ملی۔ بورڈ حکام کو لاہور میں 50 فی تماشائیوں کو اجازت ملنے کا یقین ہے۔

ٹکٹ خریدنے کیلئےویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازم ہوگا، ویکسی نیشن کے بغیر کسی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 50 فیصد اجازت پر ایک سیٹ چھوڑ کرایک سیٹ پر تماشائی بیٹھے گا۔ شائقین کرکٹ بک می ڈاٹ کام سے میچز کی ٹکٹس لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں