ویب ڈیسک: اٹک میں تحریک لبیک کےسربراہ حافظ سعدحسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ حافظ سعدحسین کانکاح مفتی منیب الرحمن نے پڑھایا ۔تقریب میں ٹی ایل پی کے مجلس شوریٰ کےاراکین ، عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کا نکاح آبائی گاؤں نکہ کلاں ضلع اٹک میں میں ہو گیا، نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی۔ حافظ سعدحسین کانکاح مفتی منیب الرحمن نےنکہ کلاں میں پڑھایا۔ تحریک لبیک پاکستان کے سر پرست اعلیٰ قاضی محمود اعوان نکاح خواہ تھے۔ نکاح کا خطبہ صاحبزادہ حافظ انس حسین رضوی نے دیا۔ انس حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کے چھوٹے بھائی ہیں،امیر ٹی ایل پی مذہبی خاندان اور ماموں کی صاحبزادی سے مقدس رشتہ میں بندھ گئے ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے قائدین و رہنماؤں اور کارکنان نے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ولیمہ کی تقریب چھ فروری کو لاہور میں ہوگی۔