ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کے امتحانات میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ مختص

پی پی ایس سی کے امتحانات میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہورہائیکورٹ نےخواجہ سراؤں کیلئے کوٹہ مختص نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے خواجہ سرا فیاض اللہ کوپنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی۔ 


تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فیصل زمان خان نے خواجہ سرا فیاض اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست منظور کیوں نہ کی؟ اس پر وکیل پی پی ایس سی نےکہاکہ اگر ہائیر ایجوکیشن اجازت دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔اس موقع پر سیکشن افسر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی عدالت کو بتایاکہ انہیں خواجہ سراکی درخواست منظورکرنے پر کوئی اعتراض نہیں، وہ بطور خاتون درخواست منظور کررہے ہیں۔اس پر عدالت نےخواجہ سرا فیاض اللہ کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ درخواست جمع کرائے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer