ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ ڈی افرادکے لیے خوشخبری

پی ایچ ڈی افرادکے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو : بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کو ملازمت فراہم کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا اقدام، پی ایچ ڈی یافتہ افراد کو ایچ ای سی کی فنڈنگ پر کالجوں میں بھی عارضی ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ اب فریش پی ایچ ڈی کرنے والے افراد کو کالجز میں بھی ایک سال کے لئے لگایا جائے گا۔ اس سے قبل ایچ ای سی کے پروگرام کے تحت فریش پی ایچ ڈیز صرف یونیورسٹیز میں لگائے جاتے تھے۔ یونیورسٹیوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پی ایچ ڈی کرنے والے افراد بے روزگار رہتے تھے۔ ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے تحت اب کالجز میں بھی فریش پی ایچ ڈیز والے افراد لگائے جاسکیں گے۔

فریش پی ایچ ڈیز کی سرکاری کالجوں میں تقرریوں کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی ایچ ای سی کی جانب سے کی جائے گی۔ اس ضمن میں ایچ ای سی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ اس مراسلے میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے کالجوں کی تفصیلات مانگی گئی ہے جن کالجوں میں پی ایچ ڈی افراد کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔ ایک ماہ میں پنجاب کے سرکاری کالجز کے پرنسپلز ایچ ای سی کو اپنی رضامندی فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer