سرکاری افسروں کے تبادلے

3 Feb, 2021 | 06:46 PM

Raja Sheroz Azhar

سعید احمد سعید : پاکستان ریلوے پولیس میں اے آئی جی، ایس پیز، ڈی ایس پیز سمیت 15 افسران کے تبادلے، ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے تحریری احکامات جاری کردئیے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ریلوے پولیس شہزاد اکبرکی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق کو ایس پی ریلوے لاہور ڈویژن، ایس پی راولپنڈی ظہیر ارشد کو اے آئی جی ایڈمن لاہور،ایس پی پشاور ڈویژن ریاض احمد کو ایس پی راولپنڈی ڈویژن، ڈی ایس پی نیاز احمد کو ایس پی پشاور ڈویژن کا چارج دے دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی مہر کوثر عباس کو ایکٹنگ ایس پی ملتان ڈویژن، ڈی ایس پی جواد احمد کو ایس پی مغلپورہ کا اضافی چارج دے دیا گیا اور ڈی ایس پی امجد منظور کو ایس پی سکھر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

مزیدخبریں