پولیس کی بڑی کارروائی، کارگو سروس سے پتنگیں برآمد

3 Feb, 2021 | 06:19 PM

Raja Sheroz Azhar

سعید احمد سعید : پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کی کارروائی، بادانی باغ ریلوے پرائیویٹ کارگو سروس کے گودام سے 900عدد پتنگیں برآمد کرلیں.

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے پرائیویٹ کارگو سروس کے گودام سے 900عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔ انچارج ریلوے مال گودام بادامی باغ لاہور اے ایس آئی طاہر علی اور اے ایس آئی دانش رضا انچارج ریلوے پولیس چوکی شاہدرہ نے مخبر کی اطلاع پر القاسم فریٹ سروس کے گودام پر چھاپہ مار کر 900عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔

القاسم فریٹ سروس کے ملازم منشی محمد عباس ولد محمد ریاض کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں 3/4کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نوازخان نے موثر کارروائی کرنے پر ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے۔

اس موقع پر ایس پی پاکستان ریلوے پولیس لاہور ملک محمد عتیق کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس خونی کھیل کے باعث عوام الناس کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ کارگو سروس کے گودا م سے برآمد ہونے والی 900عدد پتنگوں کی تاحال بکنگ نہیں ہوئی تھی تاہم اس سلسلے میں مزیدتفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں