ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا فیلڈ ہسپتال کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ 

 ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا فیلڈ ہسپتال کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لیسکو  نے ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا وائرس فیلڈ ہسپتال کی بجلی منقطع کرنے کا حتمی فیصلہ  کرلیا۔

لیسکو کمپنی نے کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر   ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا وائرس فیلڈ ہسپتال کنکشن منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔ذرائع فیلڈ ہسپتال انتظامیہ نے گزشتہ سال مارچ سے اب تک ایک بل بھی ادا نہیں کیا مجموعی طور پر چار کروڑ پینتیس لاکھ روپے کے بل واجب الادا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دس ماہ گزرنے کے باوجود عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے دوران فیلڈ ہسپتال اور قرنطینہ سینٹر قائم کیا قرنطینیہ سینٹر کے قیام کے بعد اب تک کروڑوں روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی، بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لیسکو کی ریکوری متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer