شاہین عتیق: سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل ، میرا نے پیش ہو کر شواہد سے متعلق یو ایس بی عدالت کے حوالے کر دی ۔کمرہ عدالت میں میرا نے انگریزی بولنے کی کوشش مگر پھر زبان پھسل گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی تو میرا اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پہنچیں ۔ میرا نے بیان دیا کہ جج صاحب یہ جھوٹا کیس ہے میں نے عتیق الرحمان سے کوئی شادی نہیں کی ۔ یہ جھوٹے لوگ میری شہرت سے فائدہ اٹھا کر مشہور ہونا چاہتے ہیں ۔لہذا میری اپیل منظور کر کے فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔
عدالت کو یو ایس بی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پانچ گھنٹے کہ ریکارڈنگ ہے جس میں سارے ثبوت موجود ہیں ۔ عدالت میں میرا نے اپنے مخصوص انداز میں انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا سر نکاح نامے پر" There is no my" انگوٹھا ۔
میرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشہور اداکارہ ہیں ان کی کسی ریکارڈنگ کی تصاویر اٹھا کر ان کے خلاف کیس کر دیا گیا ۔لہذا عدالت نکاح نامہ کو درست قراردینے کا فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے سماعت دس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ۔