جنید ریاض: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نشاط کالونی کی تین طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ سکول کو 15 روز کیلئے بند کردیا۔
محکمہ صحت کا سرکاری و نجی سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نشاط کالونی کی تین طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ تین طالبات کی رپورٹ مثبت آنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ سکول کو 15 روز کیلئے بند کردیاہے۔
مزکورہ سکول میں تین طالبات عائشہ ، سدرہ اور رفیہ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ محکمہ صحت نے سکول کے باقی طالبات کے کورونا ٹیسٹ لینے کے بعد سکول کو بند کردیا ہے۔ایجوکشن اتھارٹی لاہور کے مطابق کورونا رپورٹس مثبت آنے پر سکول کو 15 روز بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ پور کنجرا کی طالبہ امہ فرواح بھی کورونا کا شکار ہوگئی جس کے باعث متعلقہ کلاس روم کو سیل کیا گیا ہے۔