سٹی 42:غیرت کے نام پر3 بچوں کا باپ اور 18 سالہ غیر شادی شدہ نوجوان لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
بونر نالہ تھمروس میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس چلاس کے مطابق ملزم امام ولی نے غیرت کے نام پر دو افراد کوموت کی گھاٹ اتار دیا، ملزم نے تاج ملوک نامی شخص کو اپنی نوجوان بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات پر قتل کردیا۔
25 سالہ مقتول امام ولی ولد نواز 3 بچوں کا باپ تھا جبکہ مقتولہ غیر شادی شدہ نوجوان لڑکی کی عمر 18 سال تھی۔